تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی، ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی پیشن گوئی بھی کر دی گئی-چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم کی سی آر شمسی کوقومی روز نامہ سماء اسلام آباد کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد-سعداحسن قاضی اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے ناظم منتخب-تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو میں ہفتہ صحت میلہ کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا،افتتاح انجینئر اعظم خان اور احسن خان نے کیا-ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 26 فروری کو ہوں گے-ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک معائنہ،مریضوں کے مسائل دریافت کیے-اپنا چکوال اور شان پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش مزاحیہ ڈارمہ عقل وڈی کے مج مکمل فروری کی شب اپنا چکوال چینل پر پیش کیا جائیگا-مقدمات کی تفتیش کے مد میں 55 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے-پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے کار میں غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کوگرفتار کر لِیا-ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو جام ، شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد ، تعلقہ اسپتال قاسم آباد ، نوابشاہ اور ہالا میں ہیپاٹائٹس سینٹر ز کا دورہ

GB News

دھماکہ بناکر پیش کی گئی رپورٹ پٹاخہ بھی ثابت نہ ہوئی، ن لیگ

Share Button

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جھوٹ پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گی، سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی ارکان کو سزا ہو گی، غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، عمران خان نے سب سے زیادہ زکوٰة اور صدقات اکٹھے کئے، ان کے حساب کیلئے دو تین جے آئی ٹیز بنانی پڑیں گی، جے آئی پی رپورٹ کو دھماکہ بنا کر پیش کیا گیا جو پٹاخہ بھی ثابت نہیں ہوئی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ میں خود پیش ہونا چاہیے، عمران خان الیکشن کمیشن کی طرح سپریم کورٹ میں بھی وکلاء بدل رہے ہیں ،عمران خان کی بہن کے نام پر 3آف شور کمپنیاں ہیں، تحقیقات ہوں گی تو سب کچھ سامنے آ جائے گا، دبئی میں بھی ان کی جائیداد سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کی منی ٹرین ان کے پاس موجود ہے، عمران کے دعوے جھوٹے نکلے ہیں، ان کے پاس کوئی منی ٹرین نہیں ہے، غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، عمران خان کس کے پیسوں پر آکسفورڈ پڑھنے گئے تھے،عمران خان اپنے مزاج میں اعتدال پیدا کریں، عمران خان کی ٹیکس چوری بھی ثابت ہو چکی ہے، سب سے زیادہ زکوٰة اور صدقات عمران خان نے اکٹھی کیں، ان کا حساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تو دو تین جے آئی ٹیز بنانی پڑیں گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے باہر ہجوم لگانے کی بجائے نتھیا گلی چھپ گئے ہیں، ہم نے مسلسل 14ماہ تمام چیزوں کا سامنا کیا ہے، عمران خان کے فارغ ہونے کا تیسرا مرحلہ آنے والا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آسمان سے اترا صحیفہ نہیں ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کو دھماکہ بنا کر پیش کیا گیا جو پٹاخا بھی ثابت نہیں ہوئی، جے آئی ٹی سے رپورٹ مانگی تھی، انہوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ہیں، سیاستدانوں کا کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حق صرف عوام کو ہے، استعفیٰ نہیں دیں گے ، عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں، کسی کی سفارش سے نہیں، سپریم کورٹ میں بتائیں گے کہ یہ تفتیش نہیں بلکہ انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سچ کا بول بالا ہو گا، جھوٹ پر مبنی رپورٹ کو سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی، سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی ارکان کو سزا ہو گی

Facebook Comments
Share Button