تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کر دی-میکسیکو میں 7عشارئیہ1 شدت کا زلزلہ۔-محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،چوہدری سرفراز افضل-کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز کی انتظامیہ ڈینگی کے سدباب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے،رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب مرزا محمود الحسن کا سیمینار سے خطاب-نیب نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی-راولپنڈی،ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی میںفائرنگ سے خاتون قتل، شوہر شدید زخمی-حکومت بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی میں اُٹھائیں،جماعت اسلامی بلوچستان-میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکرنے والے آصف زرداری اورنوازشریف ملک کے دشمن ہیں،عمران خان بلاول نے کیاکمال کیاکہ پارٹی کاچیئرمین بن گیا،بھٹوکی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی ... مزید-بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی-عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

GB News

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف غذر میں شٹر ڈائون ہڑتال

Share Button

انجمن تاجران غذر کی اپیل پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف گاہکوچ میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ضلعی ہیڈکوارٹر میں تمام کاروباری افراد کے ساتھ سبزی فروشوں، ریڑھی بانوں اور تندور مالکان نے بھی شٹر ڈائون کیا جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی کامیاب ہڑتال کے بعد انجمن تاجران اور ڈی سی غذر میروقار احمد کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جہاں ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے ایک ہفتے کے اندر ایگزیکٹیوانجینئر سے سب انجینئر تک تبدیل کرنے کی یقین دہانی کے بعد بازار کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد انجمن تاجران غذر کے صدر حاجی خان ، نائب صدر یونس خان ، جنرل سیکرٹری فخرالدین ،جعفر حسین اور ابراہیم خان نے کہا کہ گاہکوچ بازار میں بجلی کی قلت اور شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف کاروباری افراد نے شٹرڈائون ہڑتال کرکے واضح کردیا ہے کہ علاقے میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوچکا ہے جس پر تمام کاروباری افراد کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام آفیسران اور عملے کو تبدیل کرنے کے علاوہ بازار ایریا میں علحیدہ ٹرانسفارمر نصب کرنے اور شکایات درج کرنے کے لیے ایک لائین مین تعینات کرنے کے علاوہ بازار ایریا کو محلہ جاب سے الگ کرنے کرکے بجلی فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا ہے نیز ایڈیشنل اے سی پونیال اشکومن سے بھی بازار ایریاء میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کی تحقیقات کرائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈی سی غذر کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے ایک ہفتے تک وقت لیا گیا ہے اگر مقررہ مدت تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کے بعد کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ برقیات غذر عالم نے کہا ہے کہ بازار کمیٹی تمام مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں آئندہ بازار ایریاء میں بجلی کی ترسیل کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جن ملازمین کے حوالے سے انجمن تاجران نے شکایت کی ہے انہیں تبدیل کرنے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں کمپلین آفس کا نظام بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ بازار کی لائین شہر سے الگ کرکے نئے ٹرانسفارمر کے ذریعے منسلک کی جائے گی تاکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ممکن ہوسکے۔

Facebook Comments
Share Button