GB News

سکردوروڈ کی عدم تعمیر، جی بی یوتھ الائنس آج احتجاجی تحریک کاآغاز کرے گی

Share Button

گلگت بلتستان یوتھ الائنس سکردو روڈ کی عدم تعمیر ، سی پیک میں حصہ نہ ملنے کے خلاف آج (جمعہ) سے احتجاجی تحریک کاآغاز کرے گی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پہلا جلسہ نماز جمعہ کے بعد ٹھیک تین بجے یادگار چوک پر منعقد ہو گا جس میں بلتستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے جلسے میں سکردو روڈ ، سی پیک اور آئینی حقوق سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی اہم اعلان ہو گا یوتھ الائنس کے بانی وچیئرمین شیخ حسن جوہر نے کہاہے کہ حکومت پر جب تک دباؤ نہیں ڈالا جائیگا تب تک اس نے کوئی کام نہیں کرنا ہے ہم نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پہلا بڑا عوامی جلسہ یادگار چوک پر جمعہ کے روز ہوگا جس میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے منتخب نمائندے وزیر اعلیٰ کی گود میں بیٹھے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔

Facebook Comments
Share Button