تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل گئی پاکستان تحریک انصاف کے نواب صلاح الدین عباسی کے ساتھ معاملات طے پا گئے،بہاولپور نیشل پارٹی کا تحریک انصاف ... مزید-میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے،عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا ... مزید-آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، مریم نواز-پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی ... مزید-متحدہ مجلس عمل جب سے بحال ہوئی ہے تو سیکولراور لادین طبقات پر لرزہ طاری ہے،سینیٹر سراج الحق مجلس عمل کے کامیاب مستقبل کو دیکھ کراب کرپٹ ٹولے کو اپنا انجام دکھائی دینے ... مزید-پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کو تعلیمی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ، بلیغ الرحمن-لاہور، وزیراعظم ا غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب-ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شاہد خاقان عباسی عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ،ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ... مزید-دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے،مولا بخش چانڈیو نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے ... مزید-نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے،فو ادچوہدری نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب ... مزید

GB News

روڈکی بندش کے بعدسکردومیں پیٹرولیم مصنوعات کابحران

Share Button

سکردو ( چیف رپورٹر ) گلگت ، سکردرود کی بندش کے باعث بلتستان میں پیٹرولیم مصنوعات ناپید ہو گئیں تمام پیڑول پمپوں کو تالے لگا کر سپلائی روک دی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پہئے جام ہو گئے ہیں اور صورت حال بہت ہی سنگین ہو گئی ہے پیڑولیم مصنوعات کی عدم دسیتابی کے باعث جہاں عام لوگ سخت پریشان ہیں وہیں سیاح بھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں نے کہاہے کہ جب بھی گلگت سکردو روڈ بند ہوتا ہے سکردو میں پڑولیم مصنوعات ناپید ہو جاتی ہیں انتظامیہ کے پاس ایک سے دو دن کے لئے بھی پیڑولیم مصنوعات سٹاک نہیں ہوتی ہیں جس کے سبب شہری سخت پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سکردو اور دیگر اضلاع میں پیڑولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ہر طرف لوگ پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کے لئے مارے پھر رہے ہیں مگر انہیں کہیں سے پیڑول اور ڈیزل نہیں مل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب بھی سیاحت کا سیزن شروع ہوتا ہے یہاں پیڑولم مصونعات کا مصنوعی بحران پیدا کیا جاتا ہے پیڑول پمپوں پرپیڑول اور ڈیزل موجود ہیں لیکن انتظامیہ نے پیڑول پمپ مالکان پر شہریوں کو پیڑول اور ڈیزل فراہم کرنے پر پابندی لگا ئی ہے جس کی وجہ سے شہری دربدر ہو رہے ہیں فوری طورپر پیڑولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے سیاحوں اور شہریوں نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سکردو میں انتظامیہ نام کی کوئی شے نہیں ہے یہاں ایک دن روڈ بند ہونے پر پیڑولیم مصنوعات ناپید ہو گئی ہیںانتظامیہ کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشانی سے دوچار ہیں

 

Facebook Comments
Share Button