تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، جنرل زبیر محمود حیات

Share Button

کراچی(آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، بھارتی ایجنسی ”را” کی سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں،را سمیت دشمن ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف کاروائیاں کررہی ہیں، ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں ہے، آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے، مقبوضہ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر2)
کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے، پاکستان میں امن واستحکام دنیا میں امن اور عالمی مفاد میں ہے۔ہفتے کو پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروسز کمیشن کورس پریڈ کی تقریب ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ 100 افسران پاس آوٹ ہوئے جن میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل تھے۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔آفیسر کیڈٹ ارتضیٰ حیدر نقوی نے سی جے سی ایس سی گولڈمیڈل حاصل کیا جب کے مڈ شپ مین احمد فراز نے بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اس موقع پر نیوی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاس آئوٹ ہونے والے افسران ایماندار اور جذبے سے کام کریں ۔ہماری افواج اتحاد اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی علامت ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحااور طاقت کا مظہر ہے ۔پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے۔پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔ را سمیت دشمن ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف کاروائیاں کررہی ہیں ۔بھارتی ایجنسی ”را” کی سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے انھوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں ہے۔ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب صرف فوجی آپریشن نہیں ہے۔آپریشن ضرب عضب میںپوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے ۔علاقائی مسائل کے حل مں پاکستان کو اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان میں امن واستحکام دنیا میں امن اور عالمی مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے۔سی پیک میں گوادر بندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔یقین ہے تربیت پانے والے بحری افواج میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اور سلامتی میں کردار اہم ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے۔بہترین کارکردگی پر مڈ شپ میں اور افسران تعریف کے مستحق ہیں۔

 

Facebook Comments
Share Button