تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

نواز شریف بتائیں آپ کیخلاف کیا سازش ہو رہی ہے،کائرہ

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب گناہوں کا اعتراف کریں یا سازشوں کابتائیں، خود مشرف سے معافی مانگنے والے ہمیں این آر او کا طعنہ دیتے ہیں، کشمیریوں پر ظلم کرنے والے مودی سے آپ کی دوستی ہے، باہر مت دیکھیں اپنی صفوں میں دیکھیں آپ کے بہت سے وزراء آس لگائے بیٹھے ہیں، جوڈیشل 58ٹو بی کا الزام ہم لگاتے تو ہمیں پھانسی دے دی جاتی، بی بی نے کہا تھا کہ نواز شریف مجھے اور میرے والد کو یاد کر کے روئیں گے، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، ثبوتوں کے ساتھ جے آئی ٹی کی رپورٹ غلط ثابت کریں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہ کہتے ہیں سازشیں ہو رہی ہیں، جھکیں گے نہیں، میاں صاحب بتا نہیں رہے کہ سازش کون کر رہا ہے، میاں صاحب ساری اپوزیشن آپ کے خلاف اکٹھی ہے، عدالتوں میں کیس کرنا سازش ہے؟ ہمیں سازش کہیں نظر نہیں آ رہی، آپ نظام کو خطرے کی بات کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، میاں صاحب پارلیمان کو بتائیں کیا سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہیں بتاتے تو قومی جرم کر رہے ہیں، کہا گیا کہ آپ کے سینے میں بہت سارے راز ہیں، گھٹ گھٹ کر مرنے کے بجائے قوم کے سامنے آئیں، بتا دیں کہ ضیاء الحق نے کون سے راز آپ کو بتائے، آپ راز ہمیں بتا دیں ہم جمہوریت کو بچا لیں گے، مشرف کو معافی نامہ لکھ کر آپ نے دھوکہ دیا، میاں صاحب آپ نے کبھی جمہوریت کیلئے لڑائی نہیں کی، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کیلئے کافی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button