تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکارہوگئےتھے،کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔پی ٹی آئی ... مزید-کلثوم نوازکی بیماری ڈھونگ ہے،ہمارےبھی وہاں ذرائع ہیں،نعیم الحق کلثوم نوازتیزی سےصحتیاب ہورہی ہیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں،دعا ہے کہ کلثوم نوازجلدازجلد صحتیاب ہوکر ... مزید-عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج نتخابات کے موقع پر ہی نظر ... مزید-نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب ... مزید-صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار-پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان-پی ٹی آئی ایک پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے اور پارٹی ٹکٹ امیروں اور سرمایہ داروں میں تقسیم کئے، آفتاب شیر پائو ہم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی ہے اور اہل امیدواروں ... مزید-متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان-تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی-آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں، اسد قیصر

GB News

ضلعی انتظامیہ نے گلگت میں غیر فعال این جی اوز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Share Button

گلگت (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گلگت میںغیر فعال این جی اوز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیاہے سرکاری بیان کے مطابق ڈیفالٹر اور آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے والے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہو ا۔جسمیں سوشل ویلفیئر آفیسر سمیت علاقہ مجسٹریٹس اور دیگر عمائدین نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژن گلگت میں رجسٹرڈ ہونی والی این جی اوز کی اگلے ایک ہفتے کے اندر ریکارڈ آڈٹ کی جائے اور جانچ پڑتال کے بعد غیر فعال این جی اوز اور آڈٹ رپورٹس جمع نہ کرانے والے این جی اوز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اجلاس میں اس مقصد کیلئے سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت اور مجسٹریٹس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جوکہ اگلے ایک ہفتے میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ اے سی گلگت کے پاس جمع کرائے گی جنکی روشنی میں زمہ داران کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔

 

Facebook Comments
Share Button