تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں نیب نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، فتح اللہ

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومتی نظام زندگی مکمل طورپر مفلوج ہے ہر طرف کرپشن لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور نیب نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے ہیں اور نوازشریف کی کشتی عنقریب ڈوبنے والی ہے اور وفاقی حکومت کی کشتی ٹائی ٹینک کی طرح غرق ہوگی اس کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی حکومت کا کڑا احتساب ہوگا انہوں کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت کے تین سال اے ڈی پی منظور ہوچکی ہہے اور افسوس کی بات یہ ہیک ہ ان کے اپنی اے ڈی پی پر ایک روپیہ کا کام نہیں ہوا ہے عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات دینے کیلئے ن لیگ کی حکومت مکمل ناکام ہوئی ہے اور میرا وزیراعلیٰ کی کابینہ سے بھی ہمدردانہ اپیل ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے سیاہ و سفید پرپردہ ڈالنے کے بجائے حقیقت پر مبنی کام کریں تاکہ ان کو عوام کے سامنے شرمندگی نہیں اٹھانی پڑے ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن لاقانونیت اور میرٹ کا جنازہ نکالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا ہے اور اس کرپشن کے ماحول میں حکومت کی چوریوں کو پکڑنے کیلئے نیب نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے نیب کو اب چپ کا روزہ توڑنا ہوگا اور ان کرپٹ عناصر کو حوالات کے پیچھے ڈالنے کیلئے کام کرنا ہوگا ورنہ نیب کے وجود سے بھی عوام مشکوک ہونگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وفاق اور جی بی میں حکومت ہے اس کے باوجود کچھ نہیں کررہے ہیں تو کل ان کا پانامہ زدہ وزیراعظم چلا گیا تو ان کا برا حشر ہوگا اور عوام خود ان کا احتساب لیگی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ آزاد عدلیہ ہے اور ہم پرامید ہیں ن لیگ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عدالت میں گھیسٹا جائے گا اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس لایا جائیگا ۔

Facebook Comments
Share Button