تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد-لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے رات کو نیند نہیں آتی،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہوا ہے،برجیس طاہر کارکنان سے خطاب ... مزید-انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب جن معاشروں میں انصاف ناپید ہوجاتا ہے وہ معاشرے بالآخر دنیا ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار-نگران وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ سعیداللہ بابرکی ملاقات بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنانے کیلئے تیزی سے درست سمت میں کام ... مزید-چینی صدر کی پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت ، قیمتی جانی نقصا ن پراظہار افسو س، متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں ... مزید-سی پیک منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی ، پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ... مزید-شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ، بھائی سے کہا لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے ، 5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہ پہنچے ،ہم نے کے ... مزید-جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے ... مزید

GB News

ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، ثنا میر سے قیادت چھنننے کا امکان

Share Button

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کپتان ثنا میر بدترین کارکردگی کے سبب قیادت اور ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم ہو سکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ثنا میر صحیح طریقے سے قیادت کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کی اپنی کارکردگی بھی قابل اطمینان نہیں اور بورڈمستقبل میں ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کوئی اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ہفتے کو سری لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں قومی ٹیم گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ ان ی لاگاتار ساتویں شکست تھی۔آخری میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کی وہ واحد ٹیم رہی جسے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم پیر کو وطن واپس پہنچ گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آل رانڈر بسمہ معروف ممکنہ طور پر قیادت کیلئے بورڈ کا اگلا انتخاب ہو سکتی ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ثنا میر قیادت اور ٹیم میں جگہ دونوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں بسمہ معروف کو سونپ دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ عرصے کے دوران خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ ثنا میر کے بعد 25 سالہ بسمہ معروف ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انجری کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کے بعد ممکنہ طور پر کوچ صبیح اظہر بھی کوچنگ کا عہدہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے اور ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز میں سے کسی ایک کو کوچ کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button