تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیراعظم نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے، سینئر تجزیہ کار کادعویٰ-حکومت کے گزشتہ چار سال کے دوران موثر اقدامات کے تحت ریلوے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہی,ریلوے اراضی کی 95 فیصد ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی ہے‘ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ... مزید-ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات کو ناممکن قرار دے دیا-بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری-معیشت مضبوط نہ ہو تو ایٹم بم بھی آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے، سیاسی استحکام معیشت کی مضبوطی کا واحد راستہ ہے دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے ہم نے اپنے معاشرہ کو کھوکھلا ... مزید-مولانا فضل الرحمان کا آرٹیکل 62,63کو آئین سے نکالنے کی حمایت سے انکار صادق اور امین کی بنیادی شقوں کو نکالنا آئین سے مذاق ہے-احتساب عدالت ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس میں دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ-عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی-میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں صرف ایک جماعت میں بحران ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے بطور اپوزیشن لیڈر ... مزید-تاثردرست نہیں کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ مخالفت رہی، محمد نوازشریف قانون کی حکمرانی پریقین رکھتاہوں،کبھی بھی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائی،سپریم ... مزید

GB News

پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ، آرمی چیف

Share Button

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آپریشن خیبرفور میںپیش رفت پر اطمینان کااظہار اوراس میں حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ، ہم عوام کے مکمل تعاون کے ساتھ ایک نارمل پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری ہوگی اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا، آپریشن مکمل ہونے پر خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے اثر رسوخ سے آزاد ہوجائے گی اور ٹی ڈی پی ایز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کیلئے ساز گار ماحول میسر آئے گا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کادورہ کیا ۔آرمی چیف کو آپریشن خیبر4 کی پیش رفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے 90 فیصد سے زائدعلاقہ کلیئرکرالیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارنہ مہارت بالخصوص پاک فضائیہ کی کم سے کم جانی نقصان کے ساتھ دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانوں کونشانہ بنانے پر پر تعریف کی ۔ آپریشن کے مکمل ہونے پر خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے اثر رسوخ سے آزاد ہوجائے گی اور ٹی ڈی پی ایز کی واپسی کیلئے اور ترقیاتی کاموں کیلئے ساز گار ماحول میسر آئے گا۔فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔انھوںنے کہاکہ ہم عوام کے مکمل تعاون کے ساتھ ایک نارمل پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری ہوگی اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا ۔امن قائم ہونے کے بعدقبائلی اور دور دراز کے علاقے ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل شاہین مظہر محمود کمانڈر خیبرفور آپریشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کاعلاقے میں پہنچنے پر استقبال کیا۔

Share Button