تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

لاہور،آئوٹ فال روڈ پر ٹرک میں دھماکہ،38 افراد زخمی

Share Button

لاہورکے علاقے بند روڈ پر سگیاں پل کے قریب ایک ٹرک میں دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی جبکہ واقعے میں 38افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایس پی سٹی کے مطابق دھماکا فروٹ سے لدے ٹرک میں ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی جگہ پر واقع3 منزلہ اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ایس پی سٹی کا مزید کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ٹرک میں بارودی مواد تھا، جس کی وجہ سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا اور عمارت گر گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا ہے، امدادی کام جاری ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے دھماکا کا معائنہ کر رہا ہے۔شبہ کیا جارہا ہے کہ ٹرک سوات سے آیا تھا۔منشی اسپتال کے ایم ایس کے مطابق سگیاں پْل کے قریب دھماکے کے 30 زخمیوں کو منشی اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 10 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، 2زخمیوں کو میو اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ 10 زیر علاج ہیں۔

Facebook Comments
Share Button