تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے-سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد-پاکستان میں بلیو وہیل جیسی ایک اور خطرناک گیم تیار کر لی گئی، کئی نوجوانوں کو نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف, امریکی ایجنسی کی اطلاع پر ایف آئی اے نے جوہر ٹاون سے نوجونواں ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات آئندہ فروری میں کراچی میں پی ایس ایل کے 4 میچ کرانے پر اتفاق-ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، شیخ انصر عزیز-اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت آؤبدلیں پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے تعلیم سے تعمیر پاکستان کے سلسلے میں (کل) تعلیمی ریفرنڈم ہوگا-امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہفتہ 26اکتوبر کو صوابی گرائونڈ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کریں-مشال خان قتل کیس کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا اگلی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی گواہوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے وکیل کا الزام،معاملہ جلد ہائی کورٹ میں لے کر جائیں ... مزید-محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ-پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی اور صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

GB News

قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے تمام قومی قوتیں مل کر کام کریں،آرمی چیف

Share Button

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام قومی قوتیں مل کر کام کریں، دہشت گردی کے خاتے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رہے گی، راجگال کے مشکل ترین علاقے میں آپریشن کے دوران کم سے کم نقصان پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کا عکاس ہے، باہمی تعاون سے پائیدار علاقائی امن کی پالیسی کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں203ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیومیں منعقد ہوئی، کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کہا کہ ہم اعتماد پر مبنی باہمی تعاون کے منتظر ہیں، باہمی تعاون سے پائیدار علاقائی امن کی پالیسی کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ شرکاء نے تسلیم کیا کہ آپریشن ردالفساد سے طویل المدت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن خیبر4کی کامیابی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجگال کے مشکل ترین علاقے میں آپریشن کے دوران کم سے کم نقصان ہوا۔ آپریشن میں کم نقصان پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کا عکاس ہے۔ آرمی چیف نے قومی دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے عزم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں جائیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رہے گی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام قومی قوتیں مل کر کام کریں۔

Facebook Comments
Share Button