GB News

نیٹکو میں گندم کی سپلائی کے ٹینڈر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے،جمیل احمد

Share Button

گلگت(خبرنگار)پیپلزپارٹی کے نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ نیٹکو میں گندم کی سپلائی کے ٹینڈر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے۔رکن کونسل جو کہ وزیراعلیٰ کے پارٹنرہیں دونوں کی ملی بھگت سے گندم کی سپلائی کے ٹھیکوں میںبڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے جس کی ہرصورت میں تحقیقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے۔2سال میں ایک بھی ٹینڈرفیئرکمپی ٹیشن میں نہیں ہوا۔سارے ٹھیکے وزیراعلیٰ کے رشتہ داروں اورپارٹنرکوہی ملے ہیں۔سکردوسے گلگت تک تمام ٹھیکوں پرلیگیوں نے ہاتھ صاف کرلئے ہیں۔ادارے خاموش ہیں نیب اور ایف آئی اے کی خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ خاموشی کا سلسلہ جاری رہا تو لامحالہ طورپریہ بھی حفیظ الرحمن کی کرپشن کوسپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکردوروڈپر جھوٹ بولاجارہا ہے۔ آئینی حقوق کے معاملے پر بھی عوام کوگمراہ کیاگیا اور جھوٹی تسلیوں سے ٹرخایا گیا۔سی پیک میں تمام صوبوں نے اپناحصہ لیا۔سندھ،کے پی کے بلوچستان والوں نے احتجاج کیا اوروفاق کے سامنے بولااپنا حق لیا،لیکن ہمارے وزیراعلیٰ خاموش رہے اس کامطلب یہ ہے کہ انہیں کرپشن کی چھوٹ دے کرخاموش کردیاگیا۔اب سی پیک میں بھی عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں جمیل احمد کاکہناتھا کہ حفیظ الرحمن اورفاروق حیدر کی جانب سے سپریم کورٹ اورقومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پریس کانفرنس پرہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کررہے ہیں اس بات کافیصلہ کیاجائے گا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پریس کانفرنس پرسپریم اپیلٹ کورٹ میںپٹیشن دائرکرنا ہے یاسپریم کورٹ آف پاکستان میں،مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد ہم عملی اقدامات کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button