تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات-مستونگ کے مرکزی بازارمیں دھماکے کی اطلاع-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف یاد گارشہداء پرحاضری اور پھول بھی چڑھائے،دہشتگردکی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں ... مزید-طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی-عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو ... مزید-وزیر اعظم کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت-ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا نیب کرپشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن کا گڑھ بن چکا،مشرف اور بعد کے ادوارمیں نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال ... مزید-سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ-ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

GB News

ملک و قوم کی خدمت کے بدلے منتخب وزیراعظم کو تذلیل کے ساتھ نکال دیا گیا،نواز شریف

Share Button

گوجرانوالہ (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ سازشیوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا، ملکی ترقی اور ہماری کامیابی سیاسی مخالفین کو کیسے ہضم ہوتی، وہ تلملا اٹھے، نواز شریف کے خلاف ساڑھے تین سال سے سازشیں ہو رہی تھیں، ملک و قوم کی خدمت کے بدلے منتخب وزیراعظم کو تذلیل کے ساتھ نکال دیا گیا، ، مخالفین یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکے اور دھرنے شروع کر دیئے ، ایٹمی دھماکے ملک کے ساتھ میری وفاداری کا بڑا ثبوت ہے، میں پوچھتا ہوں کہ 20کروڑ عوام کے ووٹ کی کوئی عزت ہے یا نہیں، آپ نے کیا سمجھا تھا کہ نواز شریف گھر بیٹھ جائے گا، یہ آپ کی غلط فہمی تھی،گوجرانوالہ کے باسیوں نواز شریف آج آپ کا مرید و ممنون ہے، میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں، اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھتا ہوں، ملک ترقی کر رہا تھا، بے روزگاری کا خاتمہ ہو ہا تھا، کارخانے چلنا شروع ہو گئے تھے،ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ وہ جمعہ کو گوجرانوالہ میں اسلام آباد تا لاہور ریلی کے گوجرانوالہ میں پڑائو کے دوران بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے باسیوں، نواز شریف آج آپ کا مرید و ممنون ہے، جیسا آپ نے نواز شریف کا استقبال کیا نواز شریف زندگی بھر نہیں بھولے گا، عوام نے بہت محبت دی، جو پیار آج ملا اس کی کوئی مثال نہیں ہے، جس طرح فقید المثال استقبال کیا ہ زندگی بھر نہیں بھولوں گا، یہ پیار اور محبت کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے، خوش نصیب ہوں کہ گوجرانوالہ کے باسی نواز شریف سے اتنا پیار کرتے ہیں، میں بھی ان سے اتنا ہی کرتا ہوں، گوجرانوالہ میرے لئے بہت ہی مبارک جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو منتخب کر کے وزیراعظم بنایا تھا، آج انہوں نے آپ کے منتخب وزیراعظم کو نکال دیا، میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھتا ہوں، گوجرانوالہ والو! میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ پاکستان کے مالک 20کروڑ عوام ہیں، ملک ترقی کر رہا تھا، بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا تھا، کارخانے چلنا شروع ہو گئے تھے، ملک میں امن قائم ہو رہا تھا، مخالفین یہ سب کچھ برداشت نہ کر سکے،

Facebook Comments
Share Button