تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

نوازشریف ہی پاکستانی عوام کے حقیقی رہنما ہیں ،برجیس طاہر

Share Button

سانگلہ ہل(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت کر رہے ہیں اور جیسے جیسے یہ ریلی لاہور کی جانب بڑھ رہی ہے اس کی تعداد میں بھر پور اضافہ ہو رہا ہے ، شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کی ریلی میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ محمد نوازشریف ہی پاکستان کی عوام کے حقیقی سیاسی رہنما ہیں جن کے ساتھ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے ،محمد نواز شریف سے محبت اور یکجہتی کا یہ کارواں لاہور میں تھمنے والا نہیں اور یہ پیغام دیں گے کہ عمران خان جیسے سازشیوں کے لیے مستقبل میں بھی ناکامی اور رسوائی ہے اور عمران خان کی جماعت کو2013 کے مقابلے میں بھی زیادہ عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں قومی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے منصوبے لگائے اور محمد نواز شریف کا حالیہ چار سالہ دور حکومت بھی اس امر کی واضح عکاسی کر رہا ہے کہ محمد نواز شریف نے قومی سوچ کا ثبوت دیتے ہوئے سب سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی توجہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محمد نواز شریف جیسے دور اندیش سیاسی رہنما کی ہی خصوصیت ہے کہ جنہوں نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لیے چین کے تعاون سے60 ارب ڈالرکی مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا اور اس کا سہرا پاکستان کے پسماندہ علاقوں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سر پر سجایا جس کے لیے وہاں کے عوام محمد نواز شریف کے بے حد ممنون ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایسے محب وطن ، فرض شناس اور قومی سوچ رکھنے والے سیاسی رہنما کو محض اقامہ کی بنیاد پر نا اہل قرار دے دینا پاکستان کی ترقی و جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی شفاف شخصیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین اپنے لاکھ کوششوں کے باوجود محمد نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے ۔

 

Facebook Comments
Share Button