GB News

طورمک ہائی سکول کا ڈی ڈی اوشپ کامسئلہ حل کردیا،کیپٹن(ر)سکندر

Share Button

سکردو (بیورو چیف سے ) چیئر مین پبلک اکاوٹنس کمیٹی کیپٹن(ر) سکندر علی نے کہاہے کہ طورمک ہائی سکول کا ڈی ڈی او شپ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے آئندہ پورے طورمک کی ڈی ڈی او شپ کے ذریعے فنڈز تقسیم ہونگے طورمک میں ڈی ڈی او نہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کے استعمال میں مشکلات درپیش تھا عوام کے مطالبے پر ڈی ڈی او شپ دیا گیا ہے اور یہ مسئلہ حل ہونگے اس میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کا مکمل تعاون رہا ہے انکی کوششوں سے یہ مسئلہ حل ہوا انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات سے علاقہ روندو میں بھی بے شمار نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ روندو کے تمام رابطہ پولوں کی حال خستہ ہو چکا ہے اس حوالے سے اسمبلی میں کئی بار آواز بلند کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا انہوں نے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان کے چیف انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئرز کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں تمام اختیارات سکریٹری نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے جب بلتستان ریجن کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو اختیارات نہیں دینگے مسائل حل نہیں ہونگے اختیارات نہ ہونے کے باعث چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بھی سکریٹری سے رجوع کرنا پڑتا ہے جو کہ درست اقدام نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ابھی آلو کا سیزن آیا ہے روندو کے مختلف علاقوں سے کروڑوں مالیت کے آلو شہروں کیلئے سپلائی کی جاتی ہے پلوں کی خستہ حالی کے باعث آلو بروقت سپلائی نہ ہوا تو کسانوں کا دیوالیہ نکل جائے گا محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام جلد از جلد پلوں کی مرمت کیلئے حکومت سے فنڈز ریلیز کیا جائے انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور قدرتی آفت کی وجہ سے سب ڈویژن روندو میں تباہی مچادی ہے جسکی وجہ سے علاقے کے اکثر واٹر چینل بھی تباہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے علاقے میں فصلیں اور درختان سوکھ رہا ہے اور علاقے پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہے حکومت کے ذمہ دار ی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مد د کریں اور خراب واٹر چینل اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوا م کے مسائل حل ہو سکے ۔

 

Facebook Comments
Share Button