GB News

بلاول قومی سطح کے لیڈر ہیں ، دورے سے خوشی ہو گی، حفیظ الرحمن

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک قومی سطح کے لیڈر ہیں ان کاگلگت بلتستان کا دورہ کرناہمارے لئے خوشی کا باعث ہے ہم انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریںگے انہوںنے ہفتہ کے روز گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم بلاول بھٹو کو مکمل پروٹوکول دیںگے اور یہ ان کا حق بنتا ہے انہوںنے بتایاکہ سانحہ عطاآبادکے وقت میاں نوازشریف حکومت میں نہیں تھے اس طرح شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے ان دونوں نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جتنے بھی اعلانات کئے تھے ان پر مختصر مدت میں من و عن درآمد کیا۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں نگر کے ضمنی الیکشن میں جب پی پی نے کامیابی حاصل کی تو پی پی کے قائدین نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر بلاول بھٹو نے کراچی میں نگر کالونی کے قیام کیلئے ایک ہزار کنال زمین الاٹ کرنے نگر میں دو آر سی سی پلوں کی تعمیرسکردو میں شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قیام اور کراچی کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹے میں اضافے کا اعلان کیا تھا اگر پی پی کے قائدین واقعی گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہیں تو ان اعلانات پر عملدرآمد کرائیں انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے پی پی کو ہم بھی یاد دلائیں گے اور نگر کے عوام بھی یاد دلائیں گے انہوںنے کہا کہ اگلے الیکشن میں ہم اپنے وعدوں کولے کر عوام کے سامنے جائیں گے اور پی پی اپنے وعدوں کے ساتھ عوام کے سامنے جائیں گے آئندہ الیکشن تک عوام کو بھی معلوم ہوگا کہ کون اپنے وعدوں کو پورا کر کے عوام کے پاس جاتا ہے اورکون بہانوں کے ساتھ عوام کے پاس جاتا ہے ۔

 

Facebook Comments
Share Button