تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

آئینی حقوق کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے نئی کمیٹی بنے گی:حفیظ الرحمن

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے اب نئی کمیٹی بنے گی اگر آئینی اصلاحات پر کچھ تاخیر ہوئی بھی توانتظامی اختیارات دو ماہ کے اندر اندرمل جائیں گے جس کے بعد گلگت بلتستان کو وہ تمام اختیارات مل جائیںگے جو ملک کے کسی بھی صوبے کے پاس ہیں۔انہوںنے ہفتہ کے روز گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے آئینی حقوق کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ایک الگ کمیٹی بنائی تھی اور اس کمیٹی نے 28جولائی کو حتمی فیصلہ کرنا تھا مگر اسی روز سپریم کورٹ سے وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ آیا جس کی وجہ سے کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکااور سرتاج عزیزکے فارغ ہونے کی وجہ سے وہ کمیٹی ختم ہوگئی اب خواجہ آصف وزیر خارجہ بنے ہیں میں نے سابقہ کمیٹی کا تمام تر ریکارڈ نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے کردیا ہے انہوںنے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ اولین فرصت میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے نئی کمیٹی بنائیںگے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آئینی سفارشات کے دو حصے ہیں ایک حصے میں آئینی اصلاحات ہیں چونکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی آزاد کشمیر میں آئینی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے اور اس پر بھی کام ہورہا ہے جب کہ سفارشات کا دوسرا حصہ اختیارات کا ہے اگرآئینی اصلاحات میں کچھ تاخیربھی ہوئی تو انتظامی اختیارات ہمیں جلد مل جائیں گے اور یہ انتظامی اختیارات اگلے ایک سے دو ماہ کے اندرہمیں مل جائیںگے اور دیگر صوبوں کو جو بھی انتظامی اختیارات ہیں وہ ہمیں بھی مل جائیںگے۔

Facebook Comments
Share Button