تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

عزیزیہ سٹیل ملز کیس : نواز شریف،حسن اور حسین نواز 18اگست کو لاہور طلب

Share Button

اسلام آباد (آن لائن،آئی این پی) پانامہ کا ہنگامہ کسی طور شریف خاندان کا پیچھا چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، بڑی عدالت کے بڑے فیصلے کے بعد قومی احتسا ب بیورو (نیب )نے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،انکے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو کل 18اگست کو لاہور میں طلب کر لیا ہے ،ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے 11اگست کو نواز شریف ،حسن نواز اور حسین نواز کو عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور 18اگست کو نیب لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں شریف خاندان سے عزیزیہ سٹیل ملز کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی، کیس کی تفتیش اور پوچھ گچھ نیب راولپنڈی کی ٹیم کرے گی۔اس کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم لاہور میں نواز شریف اور ان کے بیٹوں کا بیان قلمبند کرنے جائے گی ۔ علاوہ ازیں نیب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کیس 23اگست کو دیکھا جائے گا۔آئی این پی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو طلب کر لیا ، ان کو 18اگست کو نیب آفس لاہور میں طلب کیا گیاہے ، ان کی طلبی عزیزیہ سٹیل مل کیس میں ہوئی ، تینوں کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وکیل کی بجائے خود آکر پیش ہوں اور عزیزیہ سٹیل مل کے کاغذات بھی ساتھ لائیں ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو18اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، یہ نوٹس 11اگت کو جاری کیا گیا ، ان کی یہ طلبی عزیزیہ سٹیل مل کیس میں ہوئی جبکہ ان کو عزیزیہ سٹیل کے کاغذات لانے کا بھی کہا گیا ہے ۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم بیان ریکارڈ کرنے کیلئے لاہور جائے گی ۔ نوازشریف اور ان کے بچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وکیل کی بجائے خود آکر پیش ہوں اور بیان قلمبند کروائیں ۔

Facebook Comments
Share Button