GB News

حکومت عوام کے حقوق کے ہر لحاظ سے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ڈاکٹر کاظم نیاز

Share Button

روندو (سید مہدی شاہ سے) چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے حقوق کے ہر لحاظ سے تحفظ کو یقینی بنائے گی سرکاری اداروں کو فعال بنانے کے لئے سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے گزشتہ روز روندو کے دورے کے موقع پر عمائدین سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ روندو کو مکمل فعال سب ڈویژن بنائیں گے سرکاری اداروں کو پانی کی فراہمی میں عوام کے تحفظات دورکر دئے جائیں گے ہماری حکومت کوئی کمزور نہیں اپنے اداروں کو سہولیات فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے اور روندو کے ہیڈ کوارٹر کے لئے میندی یا طورمک سے پانی لانے کے لئے جلد سروے کیا جائے گا اور مکمل منصوبہ بندی کے تحت سرکاری ادارو ں اور عوام کو درکار سہولیات پہنچائیں گے۔عوام کی جانب سے روندو میں کام کر نے والے سر کاری اداروں کے سر براہان کی عدم موجودگی کی شکایت پر انھوں نے کہا کہ اداروں کے سر براہاں کی روندو میں عدم موجودگی تشویشناک ہے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ان کی روندو میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انھوں نے میندی پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے ایک ماہ کے اندر خرابی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ہرپوہ پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی روندو میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے گاانھوں نے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں میں موجود مریضوں اور تیمار داروں سے ہسپتال میں موجود سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا ہسپتال میں بہتر صفائی کے نظام ،لیڈی میڈیکل ڈاکٹر کی تعیناتی ، ہسپتال کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ساجد کو شاباش دی اور آئندہ ہسپتال کے لئے ضروی تمام سہولیات فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔عوام میں گھل مل کر عوام کے مسائل غور سے سننے اور ان مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کر نے پر عوام نے چیف سیکر ٹری کے حق میں نعرے بازی کی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Facebook Comments
Share Button