تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

یوم دفاعِ پاکستان قومی تاریخ کایادگاردن ہے،صدر،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ 6ستمبر ہمارے قومی کیلنڈر میں ایک یادگار دن ہے جب اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور دشمن کی جانب سے ایک سنگین جارحیت کو ختم کرنے کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے۔ اس تاریخی دن کی یاد ہمارے اس عہد کی تجدید اور دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتی ہے کہ مادر وطن کی سا لمیت و ناموس کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ہم مادرِ وطن کے ان تمام بیٹوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ ان کی بے مثال قربانیوں اور عزم صمیم کا ثمر ہے کہ ہم بحفاظت اور باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ یاد گار دِن ہے جب ہم نے بحیثیت قوم نہ صرف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دُنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ایک خوددار اور زندہ قوم ہونے کے ناطے پاکستا نی قوم کسی بھی جارحیت او رخطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔یوم دفاع ہمیں ماضی کے ان واقعات کی یاد دِلاتا ہے جب دشمن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور پر قبضے کی خواہش کی غرض سے ہم پر حملہ آور ہوا او رپھر دُنیا نے دیکھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرأت و بہادری کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہوئے دشمن کی آرزوں پر پانی پھیر دیا ۔ یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں اُنہوںنے اپنی شجاعت او رلازوال قربانیوں سے یہ ثابت کیا کہ قومیں محض تیرو تفنگ کی برتری سے فتح یاب نہیں ہوتیں بلکہ اِن کی بہادری اور استقلال ہے جو انہیں سرخرو کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان 1965ء کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں ۔ ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں ۔ قوم کے جذبہ حب الوطنی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ ہماری نئی نسل زیادہ پرجوش ہے ۔ افواج اور عوام میں وحدت فکر و عمل ہے ۔ ہمارا دشمن جانتا ہے کہ پاکستان کو کھلی جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا ۔ اسے خبر ہے کہ ایسی حرکت کا انجام اِن کے لیے ماضی سے کہیں زیادہ شرمندگی کا باعث ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button