تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سے بہتر کوئی لڑہی نہیں سکتا،وزیر خارجہ

Share Button

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے اتحاد بن رہے ہیںہمیں بھی درست سمت کا تعین کرنا ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیںنئے پیدا شدہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درست سمت کا تعین کرنا ہوگا،خطے میں سٹریٹیجک پالیسیاں معاشی مفادات سے وابستہ ہیں ،پاکستان کے بارے میں دنیا کے تاثر کو درست کرنا ہوگا، اولین ترجیح اپنے اپ کو دہشتگردی سے محفوظ کرنا ہے ،خطے میں پھیلنے والے دہشت گردی کے اسباب کاتجزیہ کرنا ہوگا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے والا واحد ملک ہے ہم سے بہتر دہشتگردی کے خلاف جنگ کوئی لڑ ہی نہیںسکتا تھا،۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اپنے عوام دائو پر لگے ہوئے تھے،جہاں تعلقات خراب ہیں یا ان میں دراڑیں ہیں ان ممالک سے تعلقات بہتر بنانا ہے، برکس کے اعلامیہ جیسا اعلامیہ ہارٹ آف ایشیا میں بھی سامنے آیا تھا۔ برکس اعلامیہ میں جن دہشتگرد تنظمیوں کا نام لیا گیا وہ پہلے ہی پاکستان میں کالعدم ہیں، ہمارے چین سے خصوصی تعلقات ہیں ۔ چین نے برکس اعلامیہ میںبھارت کی بہت سی چیزیں شامل نہیں کرنے دیں۔جمعرات کو خواجہ آصف نے سفرا کانفرنس کے اختتام پر خارجہ پالیسی پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سفرا کانفرنس میں امریکہ کی نئی پالیسی پر غور کیا گیا ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان کے مختلف زاویوں کو واضع کیا۔ ٹرمپ کی افغانستان ،پاکستان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی فارمولیشن ضروری تھی۔انھوں نے کہا کہ اعزاز چوہدری نے امریکہ صدر کی پالیسی پر تفصیلی بریفننگ دی ہے ۔ نئی پالیسی کے بعد سفرا کانفرنس کی اہمیت بہت بڑھ گئی تھی۔ ہمسایہ ممالک خصوصا بھارت کے ساتھ بھی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ نئے اتحاد بن رہے ہیں۔ ہمیں بھی درست سمت کا تعین کرنا ہے۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آج کراچی ،وزیرستان ،خیبرایجنسی اور باجوڑ میں امن ہے۔ ہمارے حالات بہتر ہورہے ہیں اور آنے والے دنوں میںمزید بہتر ہوں گے۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے والا واحد ملک ہے ہم سے بہتر دہشتگردی کے خلاف جنگ کوئی لڑ ہی نہیںسکتا تھا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اپنے عوام دائو پر لگے ہوئے تھے۔انھوںنے کہا کہ اقتصادی مفادات حاصل کرنا بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلق میں کشمیر اہم مسئلہ ہے۔جہاں تعلقات خراب ہیں یا ان میں دراڑیں ہیں ان ممالک سے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

Facebook Comments
Share Button