تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

ہنزہ کے مسائل کے حل کے لیے پوری توجہ دی جا رہی ہے،میر غضنفر علی خان

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے باعث ضلع ہنزہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے سیاحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں عطا آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے جس کی تکمیل کے بعد ہنزہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا بجلی بحران پر فوری قابو پانے کے لیے مسگر پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل انتہائی اہم ہے ۔جمعہ کے روز گونر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے مسگر پاورپروجیکٹ کا دورہ کیا اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی موجود تھی۔دورے کے دوران محکمہ پانی و بجلی ضلع ہنزہ کے ایکسئین شیر عباس نے مسگر پاور پروجیکٹ کے حوالے سے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسگر تین میگاواٹ پاور پراجیکٹ تکمیلی مراحل میں ہیں اور پانچ اکتوبر تک اس پاور پراجیکٹ سے اپر ہنزہ کے لیے بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے گی جبکہ مسگر قلاندرچی سے علی آباد ہنزہ تک ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جا رہی ہیں جس کے بعد سنٹرل ہنزہ کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی اور ہنزہ میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دورہ مسگر کے دوران گورنر نے محکمہ ورکس کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی کہ مسگر روڑ میٹلنگ کا کام جلدی مکمل کیا جائے تاکہ مسگر کے عوام کے سفری مشکلات حل ہو سکے۔گورنر نے کہا کہ ہنزہ کے مسائل کے حل کے لیے پوری توجہ دی جا رہی ہے اور بہت سے اہم پراجیکٹس پر کام جاری ہیں ان کی تکمیل سے ہنزہ میں خوشحالی آئے گی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوںنے بہترین کام کرنے پر ایکسن پانی و بجلی،ایکسن ورکس اور دیگر کی تعریف بھی کی اور ان کے کام کو سراہا۔

Facebook Comments
Share Button