تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

سکردو شہر کے سڑکوں کی ری کارپٹنگ کا کام 45دنوں میں پورا کیا جائے گا، اکبر تابان

Share Button

سکردو ( شکورعبدللہ سے ) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہاہے کہ سکردو شہر کے سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا کام ایک ہفتے کے اندر دوبارہ شروع کیا جائے گا سازشی عناصر کو گلگت سکردوروڈ اور سکردو ری کارپیٹنگ پر سیاست کرنے نہیں دیںگے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ری کارپیٹنگ کا کام دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سکریٹری سے بات ہو چکی ہے اور ایک ہفتے کے اندر دوبارہ ری کارپٹنگ کاکام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سکردو شہر میں مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا ہم فرضی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں سکردو شہر کے سڑکوں کی ری کارپٹنگ کا کام 45دنوں میں پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سکردو شہر کی تعمیر وترقی ہماری ذمہ داری ہے انشاء اللہ ہم اپنے ذمہ داریوں سے بھرپور طریقے سے انجام دینے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین تنقید برائے تنقید کررہے ہیں تنقید برائے تنقید ہمیں ہرگز پسند نہیں تنقید برائے اصلاح کریں تو ہم ان کے تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں گے ۔

Facebook Comments
Share Button