تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

حکومت صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کررہی ہے،حفیظ الرحمن

Share Button

گلگت( نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کررہی ہے ڈی ایچ کیو سکردو اور ڈی ایچ کیو گلگت نئے ڈاکٹروں کے لئے ہائوس ٹیچنگ ہسپتال بنانے کیلئے بات چل رہی ہے بہت جلد پیشرفت ہوگی کالج آف فنزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے سب آفس کے قیام سے ڈاکٹروں کو سہولیات ملیں گی پیر کے روز انہوں نے کالج فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے گلگت سب آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظفرالحق چوہدری اور جنرل سلمان کی دلچسپی کی بدولت ایک آفس سکردو میں کھولا جاچکا ہے اس آفس کے قیام کے بعد نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر رسائی حاصل ہوگی اور گلگت بلتستان سے جو طلبا سی پی ایس پی کی ٹریننگ کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے تھے ان کو آسانی ہوئی ہے وہ گلگت اور سکردو میں ہی ٹریننگ حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسرے صوبوں میں ہائوس جاب کررہے ہیں ان کے لئے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کی جائینگی اور دیگر صوبوں سے بھی لوگ گلگت بلتستان میں ہائوس جاب کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کی طرف سے بھی مطالبہ تھا کہ سی پی ایس پی کی ٹریننگ کے لئے مسائل ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سب آفس کا سنگ بنیاد رکھاگیا ہے اور صحت کے شعبے پر دو سالوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے پہلے 154ڈاکٹرز تھے اب 400تک ڈاکٹرز موجود ہیں آر بی سی سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہے کینسرہسپتال ،میڈیکل کالج ،کارڈ یالوجی ہسپتال کے لئے رقم ریلیز ہوچکی ہے بہت جلد ان پر بھی کام ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر کا قیام اور ویکسئین کی سٹوریج کا مسئلہ تھا وہ بھی حل کردیا ہے اور جدید مشینری لائی گئی ہے ان تمام سہولیات سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا اور جو لوگ میلوں مسافت طے کر کے اسلام آباد جاتے تھے ان کو دو قدم پر صحت کے بہترین سہولیات مہیا ہونگی انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کے بجٹ کو بھی بڑھا کر چالیس کروڑ کردیا گیا ہے اور مزید صحت کے شعبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Facebook Comments
Share Button