تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تحریک انصاف کے وکیل پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے یہاں اکھاڑا بنا رکھا ہے،اب ہم اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کرینگے، ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا،آپ عدالت میں کہتے ہیں ہمیں کیس سننے کا اختیار نہیں ہے،چار سال سے ہمارا وقت ضائع کیا جارہا ہے،پیر کو الیکشن کمیشن میں(باقی صفحہ7بقیہ نمبر1) پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان نے تحریک انصاف کے وکیل پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ہمارا وقت ضائع ہورہاہے۔آپ کو پیر کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ نے دوہفتے میں تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ہم دو ہفتے میں تفصیلات جمع کرادینگے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے تو آپ کو تفصیلات جمع کرانے کیلئے تاریخ دی تھی۔ ہائیکورٹ نے دو ہفتوں کے اندر تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ اتنی تاخیر کررہے ہیں۔ اس سے کیا تاثر لینا چاہیے؟گزشتہ سماعت میں تفصیلات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کل سے آپ کو نوٹس دینا بند کردینگے۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا ہم اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کرینگے۔ آپ کو ہائیکورٹ نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کسی سے تفصیلات کا تبادلہ نہیں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریکارڈ تو جمع کرائیں پھر کسی فریق کو تفصیلات دینے کا سوال پیدا ہوگا۔ آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ کا رنگ بنا رکھا ہے۔ایک دن ایک وکیل دوسرے روز دوسرے کو بھیج دیتا ہے۔ آپ ہائیکورٹ میں کہتے ہیں کہ ہم کیس کی سماعت کرنے کے مجاز ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے آپ کا موقف واضح نہیں ہوسکا۔ ہم پھر کسی فریق کو سنے بغیر فیصلہ دیدیں گے اور پارٹی فنڈنگ کیس پر ہم اپنا حکم جاری کرینگے۔پی ٹی آئی نے آخری مہلت پر بھی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Facebook Comments
Share Button