تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایپ اسٹور کی 60 ایپس میں فحش تصاویر دکھانے والے وائرس کا انکشاف سامنے آ گیا-ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی-آصف زرداری نے بہترین سیاسی چال کے ذریعے شریف برادران کو بند گلی میں دھکیل دیا سیاسی مشکلات میں گِھری مسلم لیگ (ن) کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا تے ہوئے سابق صدر نے نہ صرف ... مزید-وزارتوں کی تقسیم، بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا سرفراز بگٹی سینئر وزیر کا عہدہ اور پروٹوکول ... مزید-انتظار قتل کیس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان-گور نر بلوچستان کا فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکارکی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار-وزیر خارجہ نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو اسلام دشمنی قرار دیدیا بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے باوجود اپنا دفاع کر سکتے ہیں، خواجہ آصف-وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو وہاڑی کا میڈیکل وارڈسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید سے منسوب-احتجاج کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،منتظمیں کو خبردار کر دیاہے،صوبائی وزیر قانون-طاہرالقادری کے ساتھ ان کا ملنا صرف قاتلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، قمر زمان کائرہ

GB News

جدیدعلوم کے حصول کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ثنائی

Share Button

سکردو(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے معیاری تعلیم کے بغیر خطہ ترقی نہیں کرسکتا اور ترقی کے لئے کوالٹی ایجوکیشن کی ضروری ہے جس کے لئے صوبائی حکومت پر عزم ہے پبلک سکول اینڈ کالج میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے نا سا میں راکٹ اڑائیں،حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں اصلاحات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب سکول میں پڑھتے تھے تو جدید سہولیات فرنیچر،کمپیوٹر ،خوبصورت وردی تو درکنار بیٹھنے کے لئے ٹاٹ ہی میسر نہیںتھے لیکن آج کے بچوں کیلئے دنیا کی ہر سہولت موجود ہے خصوصاً حصول علم کیلئے انٹرنیٹ جیسی جدید مواصلاتی سہولت ہے جس کے ذریعے آپ دنیا بھر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے ناسا کے خلائی سٹیشن میں بیٹھ کر راکٹ اڑائیں جس کیلئے لازم ہے کہ سائنس کے مضامین پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس سے قبل قائم مقام پرنسپل پر وفیسر علی احمد جان نے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج گزشتہ 7سالوں سے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہا ہے خصوصاً BSCکے نتائج میں پنجاب یونیورسٹی میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے 97فیصد رزلٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا میں فٹ بال ،کرکٹ ،والی بال کے مقابلے ہونگے۔اور پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے

Facebook Comments
Share Button