تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت کسی ریٹائرڈ جج کو نگراں وزیر اعظم نہیں بنانا چاہتی-سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر کالی سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا-پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن سے بھی کم سیٹیں جیتے گی-نوزائیدہ بچوں کی اموات، پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ہر22میں سے ایک بچہ پہلے مہینے ہی موت کا شکار،صحت کا بجٹ ناکافی ہے،ترجمان یونیسیف-پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت کارروائی نہیں کر رہا،امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا،ترجمان ... مزید-کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی مسلسل غیرقانونی نظربندی کی مذمت بھارت کی عدلیہ اور انتظامیہ کے عدل وانصاف کے حوالے سے مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار ... مزید-چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر میری ہاتھوں کو اپنی آنکھوں سے لگایا ،جاوید ہاشمی-رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے-نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا-نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی بجائے انہیں الٹا لٹکا دینا چاہئے

GB News

استور ویلی روڈاسی دور میں بنے گا، میر غضنفر علی خان

Share Button

استور( سبخان سہیل )گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے لئے راما پہنچ گئے اس موقعے پر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا ان کے ہمراہ رکن اسمبلی رانی عتیقہ بھی ہمراہ تھیں اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ کی حالت خراب ضرور ہے مگر حکومت نے فنڈز کا اجراء بھی کیا ہے انشا اللہ روڈ اسی دور میں ہی اچھے طریقے سے بنے گااستور ویلی روڈ بننے سے ضلع استور میں سیاحت کو خوب فروغ ملے گا کیونکہ استور ضلع سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیاحت کے اعتبار سے کوئی خوبصورت خطہ ہے تو وہ استور ہے جہاں ہر طرف اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے اس لئے حکومت کی دلچسپی یہی ہے کہ یہاں راما فیسٹول جیسے ایونٹس کا انعقاد کر کے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ جہاں سٹرکیں بنتی ہیں وہاں کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور سٹرکوںکا بنے سے اس علاقے میں اور بھی کئی اہم مسائل حل ہوجاتے ہیں اسی لئے استوری ویلی روڈ کا کام معیاری ہونا لازمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی خواہش یہی ہے کہ استور میں جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ہو جائے کیونکہ استوری عوام پڑھی لکھی اور باشعور قوم ہے یہاں کے نوجوان اور خواتین چاہتے ہیں کہ یونیوورسٹی کیمپس جلد از جلد بنے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ میں ضرور کوشش کرونگا کہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے لئے صدر پاکستان ممنون حسین کو لایا جائے تاکہ صدر پاکستان کے استور آنے سے اور بھی کئی اہم مسائل حل ہو سکے ۔

Facebook Comments
Share Button