تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

ہارڈ ایریا الائونس تمام ملازمین کو یکساں فراہم کیا جائے ، سرکاری ملازمین یونین

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر ) گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو الائونس کی ادائیگی کے لئے وفا ق سے 3 ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو 50 فیصد ہارڈ ایریا الائونس کے لئے صوبائی محکمہ فنانس نے وفاقی فنانس ڈویژن سے 3 ارب روپے مانگ لئے ہیں 50 فیصد الائونس سرکاری ملازمین کو سا ل 2005 ء سے سال 2009 ء تک ادا کئے جائیں گے ۔ معلومات کے مطابق وفاق سے گلگت بلتستان آکر اپنی خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایر یا کی مد میں 50 فیصد الائونس ملتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں صرف 25 فیصد الائونس فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ملازمین نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں وفاقی ملازمین کو گلگت بلتستان میں 50 فیصد الائونس فراہم کیاجاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ملازمین کے لئے ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں صرف 25 فیصد الائونس مختص کیا گیا ہے ۔ لہذا ہارڈ ایریا الائونس تمام ملازمین کو یکساں فراہم کیا جائے ۔ جس پر سپریم اپیلٹ کورٹ کی طرف فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ فنانس کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ گلگت بلتستان کے ملازمین کو بھی ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں 50 فیصد الائونس فراہم کیا جائے طویل عرصہ گزرنے کے بائوجود اس فیصلے پر عملدر آمد نہ ہوا تو سرکاری ملازمین یونین نے چیف کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر چیف کورٹ نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی تھی۔ چیف کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ فنانس نے وفا ق سے بجٹ مانگ لیا ہے محکمہ فنانس نے ہارڈ ایریا الائونس کی رقم سال 2005 ء سے سال 2009 ء تک کے تمام سرکاری ملازمین کو 50 فیصد ہارڈ ایریا الائونس رقم ادا کرنے کے لئے وفاقی فنانس ڈویژن سے 3 ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں محکمہ فنانس کے زرائع کے مطابق وفاق سے بجٹ ملتے ہی سرکاری ملازمین کو الائونس کی فراہمی کر دی جائے گی ۔

 

Facebook Comments
Share Button