تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات-مستونگ کے مرکزی بازارمیں دھماکے کی اطلاع-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف یاد گارشہداء پرحاضری اور پھول بھی چڑھائے،دہشتگردکی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں ... مزید-طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی-عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو ... مزید-وزیر اعظم کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت-ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا نیب کرپشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن کا گڑھ بن چکا،مشرف اور بعد کے ادوارمیں نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال ... مزید-سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ-ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

GB News

لاس ویگاس :میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ ،2پولیس افسران سمیت 58 افراد ہلاک

Share Button

لاس ویگاس(آئی این پی،بی بی سی)امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں2پولیس افسران سمیت 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، اسے امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیدیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کے مینڈیلے بے ہوٹل کی 32ویں منزل سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میںمسلح شخص نے ا س وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب گلوکار جیسن ایلڈن پرفارم کر رہا تھا ۔ لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے۔ کئی افراد بھگدڑ میں کچلے گئے۔ حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں موقع پر مارا گیا ۔بظاہر کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کی ایک مبینہ خاتون ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مقامی شہری تھا۔اس کی شناخت 64سالہ اسٹیفن پڈوک کے طور پر کی گئی ہے۔ادھر لاس ویگاس پولیس شیرف جوزف لومبارڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوع پر 58 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس کو منڈالے بے کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فورا جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، جس کی شناخت اسٹیفن پیڈووک کے نام سے ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہجوم میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اسی دوران فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ‘چند حملہ آوروں نے ذرا اونچے مقام سے کنسرٹ میں موجود ہجوم پر مبینہ طور پر سیکڑوں گولیا برسائیں’۔تاہم پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور ایک یا اس سے زائد تھے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشہ ماہ ستمبر میں مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک ہوئیتھے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل میں چرچ کے باہر ایک نقاب پوش مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔اسی طرح گذشہ ماہ 14 ستمبر کو امریکا کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

 

Facebook Comments
Share Button