تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

نواز شریف سے بار بار دھوکہ نہیں کھا سکتا، آصف زرداری

Share Button

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں بار بار نوازشریف سے دھوکہ نہیں کھا سکتا ، پیپلزپارٹی وفاق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، سندھ کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیوں پر دبے الفاظ میں بات کرتے ہیں ، گلا پھاڑ کر اس لئے بات نہیں کرتے کہ کہیں ہم پر صوبائی تعصب پھیلانے کا الزام نہ لگ جائے ، جب ہم کہتے تھے کہ سندھ میں رینجرز ہمارے ساتھ زیادتی کرتی ہے تو نوازشریف کے وزیرداخلہ سینے پر ہاتھ مار کر یہ کہتا تھا کہ وہ رینجرز کے پیچھے کھڑا ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بات یہ ایک سینئر صحافی اور اینکر پرسن سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔جب ان کی توجہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کی طرف دلائی گئی جس میںان کو ( آصف زرداری) کو صدارت کی مدت پوری ہونے پر الوداعی ظہرانہ دینے کے تذکرے اور نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کی طرف دلائی گئی تو سابق صدر نے کہا کہ بار بار نوازشریف سے دھوکہ نہیں کھا سکتا ، پیپلزپارٹی کے ساتھ چار سالوں میں بہت زیادتیاں کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کی سیاست پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور جب وفاقی حکومت سندھ کیساتھ زیادتی کرتی ہے تو دبے الفاظ میں اپنی بات اجاگر کرتے ہیں ۔ چیخ وپکار اور گلا پھاڑ کر نہیں بولتے کہ کہیں ہم پر صوبائی تعصب پھیلانے کا الزام نہ لگا دیا جائے تاہم نوازشریف کو کھلی چھٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط کی اور پھر خاموشی سے کسی اور سے ڈیل کی ۔انہوں نے کہا کہ آج کل (ن) لیگ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پیشی کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے ، جب ہم یہ کہتے تھے کہ سندھ میں رینجرز ہمارے ساتھ زیادتی کر رہی ہے تو اس وقت کہ وزیرداخلہ سینے پر ہاتھ مار کر یہ کہتا تھا کہ میں رینجرز کے پیچھے کھڑا ہوں ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی مظلوم بن رہے ہیں ، جب وزیراعلیٰ سندھ ان سے سندھ کو کم فنڈز ملنے کی شکایت کرتا ہے تو وہ ان کی بات نہیں سنتا ، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا نوازشریف کی مرضی سے ہوا اس لئے اگر نوازشریف نے ڈائیلاگ کرنا ہے تو سابق وزیرداخلہ کے ساتھ کر لیں ہمارے ساتھ نہیں ۔

Facebook Comments
Share Button