تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

تحریک انصاف میں اختلافات، عثمان ڈار اور فردوس عاشق آمنے سامنے

Share Button

لاہور: تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے اور پارٹی رہنماؤں فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار آمنے سامنے آ گئے۔  فردوس عاشق اعوان نے چند روز قبل عہدے داروں کے خلاف سیالکوٹ میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں سنگین الزامات لگائے تھے جس پر سیالکوٹ کے پارٹی عہدیدار شدید برہم ہو گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ عثمان ڈار اثر و رسوخ کی بنا پر آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار برہم ہو گئے اور انہوں نے معاملہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھا دیا۔

عثمان ڈار نے عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے فردوس اعوان کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسد عمر کی موجودگی میں تنقید کر کے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور خود نمائی کے لیے پارٹی عہدیداروں پر من گھڑت الزامات لگائے۔

ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی سیالکوٹ عثمان ڈار اور دیگر عہدیداروں نے فردوس عاشق کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی میں درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی سے کارروائی کی مشترکہ درخواست تیار کر لی ہے۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان این اے 111 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی امیدوار ہیں اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Facebook Comments
Share Button