GB News

شام، روسی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے،داعش کے کم سے کم 120 جنگجو ہلاک

Share Button

دمشق :شام میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں روس کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سخت گیر گروپ داعش کے کم سے کم 120 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق مہلوکین میں 60 غیر ملکی شرپسند بھی شامل ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ المیادین کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک کمان پوسٹ کو فضائی بمباری کر کے تباہ کردیا گیا ہے۔اس حملے میں کم سے کم 80 جنگجو مارے گئے ہیں۔ان میں روس کے علاقے شمالی قفقاز سے تعلق رکھنے والے نو جنگجو بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرحد ی قصبے البوکمال میں فضائی حملوں میں داعش کے کم سے کم 40 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button