تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اسفند یار ولی نے بھی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیش گوئی کر دی عمران خان جیتیں گے یا جتوائیں گے لیکن عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے،سربراہ اے این پی-آئی جی پنجاب کا نواب سراج رئیسانی ، ہارون بشیر بلور سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار-رحیم یار خان پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کی کچے کے علاقے میں کارروائی، آپریشن میںڈاکو نادر سکھانی مارا گیا ڈاکوئوں کی قید سے گیارہ مغوی بیوپاریوں کو بحفاظت بازیاب ... مزید-شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض-الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ... مزید-25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کو کامیاب بنانا ہے ‘شہباز شریف ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچائیں گے ، اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں کئی محاذ ... مزید-پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک ... مزید-اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد-الیکشن کمیشن نے مرُدوں کو بھی ووٹ ڈا لنے کی اجازت دے دی ووٹر لسٹ میں سینکڑوں مرُدوں کے نام شا مل

GB News

این ٹی ایس والے لوگوں سے رشوت لیتے ہیں،حاجی جانبازکاانکشاف

Share Button

گلگت ( خصوصی رپورٹ ) وزیر زراعت حاجی جانبازنے انکشاف کیا ہے کہ این ٹی ایس والے لوگوں سے رشوت لیتے ہیں انہوں نے منگل کے روز قانون سا زاسمبلی کے اجلاس میں بتایاکہ این ٹی ایس والے کہاں درست لوگ ہیں یہ لوگ خود پیسے مانگنے کیلئے راولپنڈی میں میرے پاس آئے تھے انہوں نے میجر (ر) امین کے ایک سوال کے جواب کے دوران بتایاکہ دیامر میں بھی محکمہ صحت میں ہونے والے ٹیسٹ و انٹرویو این ٹی ایس والے کرنیوالے تھے مگر اب ملتوی ہوئے ہیں اس سے قبل وقفہ سوالا ت کے دوران میجر (ر) امین نے کہا کہ گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن میں محکمہ صحت میں بھرتیوں کیلئے محکمانہ ٹیسٹ انٹرویو ہوئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع اور سکردو میں محکمہ صحت میں ہونیوالی بھرتیوں کا ٹیسٹ انٹرویو این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے یہ امتیاز ی سلوک کیوں ہورہا ہے ایک ضلع میں محکمے کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو دوسرے ضلع میں این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو یہ کیا طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہاں پر بیوروکریسی کی حکومت ہے ہم صرف تنخواہ وصول کرنے کیلئے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اس پر عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے اگر اسمبلی کی قرارا دوں اور فیصلوں پر عمل نہیں ہوتا ہے اور یہ ایک ڈمی اسمبلی ہے تو یہاں بیٹھنا فضول ہے انہوں نے کہا کہ سکردو کے ساتھ ہونیوالی اس ناانصافی کو روکا جائے بصورت دیگر میں عدالت سے رجوع کرنے کا حق رکھتا ہوں اس موقع پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تمام اضلاع کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہیے بھرتیوں میں ایک ضلع میں الگ طریقہ کار اور ایک ضلع میں دوسرا طریقہ کار امتیازی سلوک ہے اور امتیازی سلوک کو ختم کرنا اس حکومت کا نعرہ اور مقصد ہے صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری ایک دیانت دار اور بااصول شخصیت ہیں ہمیں یقین ہے کہ وہ اصول سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرینگے۔

 

Facebook Comments
Share Button