GB News

امجد اپنے دور کے لگائے ٹیکس کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں،میجر(ر)امین

Share Button

سکردو( چیف رپورٹر)پارلیمانی سکریٹری برائے پانی وبجلی میجر (ر) محمد امین نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی پہلے وزیر پیڑولیم تھے اب وزیر اعظم بنے ہیں تو انہیں گلگت بلتستان کونسل کا کیا علم ہوگا انہوں نے صحیح کہاہے کہ انہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی بریفنگ نہیں دی گئی ہے اس لئے وہ بریفنگ لینے سے قبل کسی معاملے پر کوئی بات نہیں کریں گے کسی بھی شخص کو ماں کی پیٹ وحی نہیں ہوتی ہے وزیر اعظم کے بیان پر مخالفین کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حقائق بیان کرنے پر ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ نواز شریف سے بڑھ کر گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے کردارادا کریں گے اور سابق وزیر اعظم کے ادھورے خوابوں کو پورا کریں گے انہوں نے کہاکہ جب وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کونسل کے بارے میں معلومات نہیں تھیں تو انہوں نے بتادیا کہ انہیں معلومات حاصل نہیں ہیں اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے ہمارے لیڈرز سچ بولتے ہیں اس لئے کہہ دیا کہ معلومات حاصل کر کے مسائل پر گفت وشنید کریں گے جب شاہد خاقان عباسی پہلے وزیر پیڑولیم تھے تو انہیں کونسل سے کیا تعلق تھا انہوں نے کہاکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں ٹیکس سابق حکومت نے لگایا ہے آج امجد ایڈووکیٹ اپنے ہی دور کے لگائے ہوئے ٹیکس کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو شرم کی بات ہے ۔

 

Facebook Comments
Share Button