تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،جسٹس (ر) جاوید اقبال

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑے بڑے دبائو برداشت کئے ہیں’ مشرف کے دور میں بھی دبائو تھا’ ہر دور میں دبائو کا مقابلہ کیا’ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا’ قانون میں رہتے ہوئے سارے کام کئے جائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ جلد نتائج ملیں گے سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے دبائو برداشت کئے ہیں ہر دور میں دبائو کا مقابلہ کیا۔ مشرف کے دور میں بھی دبائو تھا اس سے بڑا دبائو نہیں ہوسکتا۔ شریف خاندان کے کیسز کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ قانون میں رہتے ہوئے سارے کام کئے جائیں گے۔ ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے اس پر کیا تبصرہ کروں احتساب سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔ سیاستدانوں کے خلاف کیسز میرٹ پر چلیں گے، تمام کیسز کی خود نگرانی کروں گا، بہت جلد آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی،بطور چیئرمین نیب میرے انتخابات کو ساری سیاسی جماعتوں نے قبول کیا ہے، کڑی نظر تومجھ پر بچپن سے رکھی گئی ہے، سیاستدان بھی رکھ لیں،بندہ اپنے ضمیراور رب کے سامنے جوابدہ ہے۔۔

 

Facebook Comments
Share Button