GB News

دیامر میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں کاٹ کر ڈھائی کروڑسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی، امیرخان

Share Button

چلاس(بیورورپورٹ)دیامرریجن میں ڈیوٹی سے غیرحاضراساتذہ کی تنخواہوں سے ڈھائی کروڑکی کٹوتی کی گئی ہے، یہ انکشاف ڈائریکٹر تعلیم دیامرامیرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر ریجن امیر خان نے کہا کہ دیامر میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں کاٹ کر ڈھائی کروڑسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ہے،محکمہ ایجوکیشن دیامر بھر میں طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیم دے رہا ہے اور اس وقت دیامر کے کسی بھی سکول میں اساتذہ غیر حاضر نہیں ہیں ۔ضلع بھر کے تمام سکولوں میں اساتذہ کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی بہترین حکمت عملی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے بدولت گزشتہ تین سالوں سے ضلع دیامر کے طلبہ گلگت بلتستان لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کررہے ہیں جو کہ ہمارے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے زمہ دار دیامر میں تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات ایک کرکے کام کررہے ہیں اور تمام سکولوں کے اساتذہ دل جمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہیں والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داضل کروائیں ،یہ دور تعلیم کا دور ہے ۔

Facebook Comments
Share Button