تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات کی تفصیلات نہ ہونا حیران کن ہے، چیئرمین سینیٹ

Share Button

ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا،اجلاس میں چئیرمین سینیٹ نے بطور احتجاج خامو شی اختیار کر لی ،اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے حکومت نے اخراجات سے لاعلمی کااظہارکردیا جس پر چئیرمین سینیٹ نے کہاکہ ماسی خیراں کے گھرکاخرچہ نہیں،آپ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرپیسہ خرچ کررہے ہیں،حکومت کے پاس تفصیلات ہی نہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے، حکومت کے بیان پر حیران ہوں ، اگر تفصیلات پیش نہ کی گئیں ، تو میں اس مسئلے کو دیکھ لوں گا،دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے،تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کریں، حکومت ایوان چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی،کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں جبکہ وزیرمملکت برائے بلیغ الرحمان نے آ گاہ کیا کہ دہشت گردی سے متعلق اخراجات کی اندازوں پرمبنی تفصیلات پیش کرسکتے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی،صرف اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صرف حکومتی وزیر بلیغ الرحمان موجود تھے۔چیرمین سینیٹ نے وزرا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بطور احتجاج خامو شی اختیار کی۔۔ اجلاس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے اخرجات کی تفصیلات نہ پیش کرنے پر چئیرمین سینٹ نے شدیداظہار برہمی کیا۔ وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے کہاکہ اس معاملے پر وزارت داخلہ اور خارجہ دونوں شامل ہیں۔مکمل معلومات کسی کے بھی پاس نہیں۔وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چودھری تنویرکے سوال کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی کے جواب میں وزیرمملکت برائے بلیغ الرحمان نے آ گاہ کیا کہ دہشت گردی سے متعلق اخراجات کی اندازوں پرمبنی تفصیلات پیش کرسکتے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی،صرف اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے حکومت نے اخراجات سیلاعلمی کااظہارکردیا۔

Facebook Comments
Share Button