GB News

پاکستان کو غیر ریاستی عناصر کا بڑا چیلنج درپیش ہے، وزیر داخلہ

Share Button

وفاقی وزیرداخلہ ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو نان سٹیٹ ایکٹرز (غیر ریاستی عناصر )کا بڑا چیلنج درپیش ہے، ہمیں اپنے ملک کو نفرت سے پاک اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق بنانا ہے، جمہوریت کے راستے پر چلتے رہتے تو پاکستان ایک متحد اور ترقی یافتہ ملک ہوتا،پولیس مضبوط ہوگی تو طاقتور کمزور پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گا، پاکستان کو تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے۔جمعہ کو پولیس اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اورنوجوان کی مہارت سے متاثر ہوا ہوں۔ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ چکی ہے، نجی شراکت داری سے ہرشعبے نے ترقی کی ہے، پولیس عوام کی خدمت کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو نان سٹیٹ ایکٹرز کا بڑا چیلنج درپیش ہے،پاکستان کی تاریخ شہدا کے خون سے عبارت ہے،ہمیں اپنے ملک کو نفرت سے پاک اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق بنانا ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، جمہوریت کے راستے پرچلتے رہتے تو پاکستان ایک متحداور ترقی یافتہ ملک ہوتا،پولیس فرائض کی ادائیگی میں ایمانداری کو اپنا شعار بنائے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس بہترین تربیت سے ہی معیاری خدمات انجام دے سکتی ہے،پولیس مضبوط ہوگی تو طاقتور کمزور پر ہاتھ نہیںڈال سکے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ غیروں نے پاکستان کو ابھرتی ،عمران خان نے ڈوبتی معیشت قرار دیا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی ترقی کی شرح 10سال میںبہترین قرار دی،عمران خان کی عینک سے ہر چیزکا بیڑہ غرق دکھائی دیتاہے، پاکستان کی ترقی پرعمران خان کو دکھ کھائے جارہا ہے، الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ جمعہ کو احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ بینک نے ترقی کی شرح10سال میں بہترین قرار دی۔عمران خان نے عینک سے ہر چیز کا بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، غیروں نے پاکستان کو ابھرتی ، عمران خان نے ڈوبتی معیشت قرار دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی پر عمران خان کو دکھ کھائے جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب سیاست میں بالغ ہوجانا چاہیے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، قبل ازوقت انتخابات کے مطالبے کا مطلب خیبرپختونخواہ کو5نشستوں سے محروم کرنا ہے۔ بلوچستان بھی انتخابات کے مطالبے سے تین قومی اسمبلی کی نشستوں سے محروم ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن نئی مردم شماری پر مقررہ وقت پر ہی ہوسکتے ہیں۔

 

Facebook Comments
Share Button