تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کئی گھنٹوں سے جاری ہر ایک وزارت کو عملدرآمد کیلئے پانچ سالوں پر محیط مخصوص سٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا ... مزید-منگنی کسی سے شادی کسی سے ،لڑکی نے منگیتر کو سبق سکھا دیا لڑکی نے بے وفائی پر حملہ کر کے منگیتر، اُس کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا-مرکز میں نیاپاکستان بناہے،اقتصادی طورپرملک کی صورتحال ابتر ہے، آفتاب شیرپاؤ حکومت کی 100دن کی کارکردگی نظرنہیں آرہی،خیبر پشتوخوا اور بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ ... مزید-بیرون ممالک پاکستان کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار جولائی سے نومبر کے درمیان بیرون ممالک سے 9 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھیج دیں-بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، علی امین خان گنڈا پور اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے،پی ٹی آئی کسی بدعنوان کو معاف ... مزید-سپیکر قومی اسمبلی کا راجہ ریاض کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انتباہ جاری آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے ... مزید-نوجوان قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حکومت بلوچستان میں نئے تعلیمی ادارے خصوصا ٹیکنیکل تعلیم ادارے ... مزید-کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا اور پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے ،ْشیریں مزاری-آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت-پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے علاوہ امن کا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ شاہ محمود قریشی پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے‘ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ... مزید

GB News

شریف فیملی کیخلاف حدیبیہ پیپرز کیس میں بھی کھل گیا، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تشکیل

Share Button

سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل ریفرنس دوبار کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر 13 نومبر سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیببہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دیا۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہونگے۔ پہلی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔ رجسٹرار آفس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ نیب نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ نیب نے پاناما کیس میں پانچ رکنی بینچ کی آبزرویشن پر اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے نیب نے 20 ستمبر کو حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس میں استدعا کی گئی کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کو نئے سرے سے کھولا جائے۔ نیب نے پاناما بینچ کے آبزرویشن پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اکتوبر 2011 میں نیب کو اس ریفرینس پر مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ حدیبیہ ریفرنس مشرف دور میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے 25 اپریل 2000 کو لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا جس میں انھوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شریف خاندان کے لیے ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔ اسحاق ڈار بعدازاں اپنے اس بیان سے منحرف ہو گئے تھے اور ان کا موقف تھا کہ یہ بیان انھوں نے دباؤ میں آ کر دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button