تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کئی گھنٹوں سے جاری ہر ایک وزارت کو عملدرآمد کیلئے پانچ سالوں پر محیط مخصوص سٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا ... مزید-منگنی کسی سے شادی کسی سے ،لڑکی نے منگیتر کو سبق سکھا دیا لڑکی نے بے وفائی پر حملہ کر کے منگیتر، اُس کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا-مرکز میں نیاپاکستان بناہے،اقتصادی طورپرملک کی صورتحال ابتر ہے، آفتاب شیرپاؤ حکومت کی 100دن کی کارکردگی نظرنہیں آرہی،خیبر پشتوخوا اور بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ ... مزید-بیرون ممالک پاکستان کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار جولائی سے نومبر کے درمیان بیرون ممالک سے 9 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھیج دیں-بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، علی امین خان گنڈا پور اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے،پی ٹی آئی کسی بدعنوان کو معاف ... مزید-سپیکر قومی اسمبلی کا راجہ ریاض کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انتباہ جاری آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے ... مزید-نوجوان قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حکومت بلوچستان میں نئے تعلیمی ادارے خصوصا ٹیکنیکل تعلیم ادارے ... مزید-کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا اور پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے ،ْشیریں مزاری-آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت-پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے علاوہ امن کا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ شاہ محمود قریشی پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے‘ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ... مزید

GB News

دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے پاکستان کا رویہ بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا جنرل جان نکلسن

Share Button

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بیلجئم کے شہر برسلز میں نیٹو کے دفاعی وزیروں سے ملاقات کے بعد نیٹو کمانڈر جنرل جان نکلسن نے میڈیا سے بات کی۔ نیٹو اتحاد کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے پاکستان کا رویہ بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا اور نہ ہی وہ تعاون کر رہا ہے۔جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پاکستان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی تاہم خطے کے استحکام اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر بات کر رہے ہیں۔ جنرل نکلسن نے کہا کہ پاکستان ایسے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے جو اس کی حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس میں انہیں کافی نقصان کا بھی سامنا ہے۔نیٹو کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے ایسے دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو افغانستان میں اور اتحادیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ نیٹو کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکا اپنی سمت کے حوالے سے واضح ہے اور ہم آئندہ چند ہفتوں یا ماہ میں بہت سی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کی سختی سے تردید سامنے آتی رہی ہے اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی دورہ امریکا کے دوران اس کا کھل کر اظہار کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی کہ چکی ہیں کہ شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں۔ پاکستان نے اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Facebook Comments
Share Button