تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

پی ایس ایل 3 کیلئے 501 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری

Share Button

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تیسرے سیزن کے لئے 501 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری کر دی گئی۔ایونٹ کے لئے ڈرافٹ اتوار کو ہوں گے جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا،زمبابوے اور کینیڈا کے کھلاڑی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرا سیزن کا انعقاد آئندہ سال پاکستان اور یو اے ای میں ہو گا۔ اس سیزن کیلئے پلاٹینیم 21، ڈائمنڈ 22، گولڈ 79، سلور 298، ایمرجنگ میں 93 پلیئرز پی سی بی کے زیراہتمام چھ ٹیمیں مختلف کیٹگریز میں من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔فرنچائزز کھلاڑیوں برقرار رکھنے یا تبادلے کرنے کے فیصلے کرتے ہوئے اپنے اسکواڈز کیلیے 9،9 کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہیں، اتوار کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے ڈرافٹ میں ایک ایک پلاٹینئم، ڈائمنڈ اور گولڈ پلیئر، 2،2 سلور اور ایمرجنگ پلیئر کا انتخاب کریں گی۔ 16رکنی اسکواڈ کے علاوہ ہر ٹیم کو 4،4 سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا،ان کو ضرورت پڑنے ٹورنامنٹ کے دوران کسی وقت بھی طلب کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینیم کیٹگریز کے کھلاڑی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز کے مستحق ٹھہریں گے، اسی طرح ڈائمنڈ 70 ہزار، گولڈ 50 ہزار اور سلور کیٹگری کے کھلاڑی پی سی بی سے 50 ہزار ڈالر کی بڑی رقم وصول کریں گے۔ انڈر 19اور ایمرجنگ کرکٹرز کیساتھ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹیمیں اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں سامنے آنے والے کرکٹرز کو بھی نامزد کرسکیں گی۔

Facebook Comments
Share Button