تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت کسی ریٹائرڈ جج کو نگراں وزیر اعظم نہیں بنانا چاہتی-سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر کالی سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا-پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن سے بھی کم سیٹیں جیتے گی-نوزائیدہ بچوں کی اموات، پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ہر22میں سے ایک بچہ پہلے مہینے ہی موت کا شکار،صحت کا بجٹ ناکافی ہے،ترجمان یونیسیف-پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت کارروائی نہیں کر رہا،امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا،ترجمان ... مزید-کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی مسلسل غیرقانونی نظربندی کی مذمت بھارت کی عدلیہ اور انتظامیہ کے عدل وانصاف کے حوالے سے مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار ... مزید-چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر میری ہاتھوں کو اپنی آنکھوں سے لگایا ،جاوید ہاشمی-رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے-نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا-نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی بجائے انہیں الٹا لٹکا دینا چاہئے

GB News

دیامر بھاشہ ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے نیب اپنا کردار ادا کرے، مولانا سجاء الحق

Share Button

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر بھاشہ ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے نیب اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار مولانا سجاء الحق نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اراضی ایوارڈ میں بونر ،گینی بالا و پائین اورگونر فارم میں لینڈ ایکوزیشن میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے اور قومی خزانہ سمیت غریبوں کو ٹیکہ لگا یا گیا ہے،بعض مقاماتپر بنجر اور چٹانی نوعیت کی ہیت کو مضروعہ ظاہر کرکے لو اور دو کی بنیاد پر ادائیگی ہوئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ہوائی خسرے بناکر قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا احتسابی عمل خوش آئند ہے مگر دیامر بھاشہ ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن میں ہونے والی اربوں کی کرپشن پر ہاتھ نہ ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو اگر لینڈ ایکوزیشن دیامر بھاشہ ڈیم میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت چاہے تو ہم ثبوت پیش کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عملی کارروائی کی شرط پر ثبوت فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صرف بونر داس کے علاقے میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے جس میں جو جو ملوث ہیں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے ۔

 

Facebook Comments
Share Button