تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت کسی ریٹائرڈ جج کو نگراں وزیر اعظم نہیں بنانا چاہتی-سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر کالی سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا-پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن سے بھی کم سیٹیں جیتے گی-نوزائیدہ بچوں کی اموات، پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ہر22میں سے ایک بچہ پہلے مہینے ہی موت کا شکار،صحت کا بجٹ ناکافی ہے،ترجمان یونیسیف-پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت کارروائی نہیں کر رہا،امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا،ترجمان ... مزید-کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی مسلسل غیرقانونی نظربندی کی مذمت بھارت کی عدلیہ اور انتظامیہ کے عدل وانصاف کے حوالے سے مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار ... مزید-چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر میری ہاتھوں کو اپنی آنکھوں سے لگایا ،جاوید ہاشمی-رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے-نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا-نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی بجائے انہیں الٹا لٹکا دینا چاہئے

GB News

پی ایس پی اور ایم کیوایم میں سازش کے تحت طلاق ہوئی، منظور وسان

Share Button

خیرپور: صوبائی وزیرثقافت منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی مل کر انتخابی میدان میں اتریں گے لیکن ایک سازش کے تحت دونوں میں طلاق ہوگئی،عمران خان اپنے جلسوں میں عوام دیکھ کر خوش نہ ہوں، جلسوں اور انتخابات میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے.

آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تمام تر مخالفت اور گرینڈ الائنس بننے کے باوجود ملک بھر میں کامیاب ہوگی،نوازشریف پر مشکل وقت ہے اور پے در پے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جو ختم نہیں ہوسکتیں۔خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے میں نے پیش گوئی کی تھی.

ملکی سیاست کے 2 ہفتے اہم ہیں اور آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان، لندن اور پاک سرزمین پارٹی ایک ہی نشان پر انتخابات لڑیں گے لیکن ایک سازش کے تحت پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان کی طلاق ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال اور فاروق ستار دونوں ہی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں اور دونوں کا مستقبل اچھا دکھائی نہیں دے رہا۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں عوام دیکھ کر خوش نہ ہوں، جلسوں اور انتخابات میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تمام تر مخالفت اور گرینڈ الائنس بننے کے باوجود ملک بھر میں کامیاب ہوگی، سابق وزیراعظم نوازشریف پر مشکل وقت ہے اور پے در پے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جو ختم نہیں ہوسکتیں، اب سیاست میں بوڑھوں کا کوئی کام نہیں عوام نیا خون چاہتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button