تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لاہور، جو لوگ محض ذاتی مفادات کی خاطر اپنی وفاداریاں بدل کر ہر موسم میں لوٹا کریسی کامظاہرہ کرتے ہیں،حافظ محمد ادریس وہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ، اگر عوام میں نچلی سطح ... مزید-کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے موثر کنٹرول میں لایا جائے ... مزید-کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے ... مزید-کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی ... مزید-اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی-ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل-پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ-قلات اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرد و غبار سے معمولات زندگی متاثر-پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج-انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک ... مزید

GB News

میں مقصد کے پیچھے اپنی کشیتوں کو جلا دیتا ہوں،عمران خان

Share Button

میانوالی: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پارٹی نہ بنتی لیکن میں جس مقصد کے پیچھے جاتا ہوں تو کشتیاں جلا کر جاتا ہوں۔میانوالی میں نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان دوسروں کے کلچر کے غلام بن گئے ہیں۔

دنیا سے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہماری قوم الجھن کا شکار ہے ہم مغربی ثقافت سے متاثر نظر آتے ہیں لیکن دنیا میں کسی بھی جگہ جائیں اپنے ملک اور شناخت کو نہ بھولیں کیوں کہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

جنہوں نے جواب شکوہ میں مغرب کی کامیابی کا راز بتایا، انہوں نے بتایا کہ معاشرے کو آگے بڑھانے کا طریقہ تعلیم میں پنہاں ہے، بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو خواب دیکھتا ہے لیکن ہمیں اپنی ذات سے ہٹ کر خواب دیکھنے چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قائد اعظم اپنی ذات کے لئے جدوجہد نہیں کررہے تھے ان کے پیچھے پوری قوم تھی اور جب پاکستان بن رہا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لیکن جب آپ کسی کام کا ارادہ کرلیتے ہیں تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

Facebook Comments
Share Button