GB News

چیف سیکرٹری کا سٹی پارک گاہکوچ کے تعمیراتی کاموں پر عدم اعتماد

Share Button

غذر ( بیورورپورٹ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اچانک دورے پر اتوار کے روز گاہکوچ پہنچ گئے انہوں نے گاہکوچ سٹی پارک کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے ترقیاتی کام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پارک گاہکوچ کی تعمیر جدید تقاضوں کے عین مطابق کی جائے گی اور اب اس کام کی نگرانی ڈی سی غذر کریں گے چیف سیکرٹری نے گاہکوچ میں زیر تعمیر میڈیکل کالونی کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اپنے دورے کے موقعے پر عمارت کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ڈی سی غذر اورایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر غذر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ہم دونوں آفیسران کو شاباشی دیتے ہیں اپنے اچانک دورے کے موقعے پر چیف سیکرٹری نے غذر میں جاری ترقیاتی سکیموں نے مجاذ حکام سے تفصیلی معلومات حاصل کی او ر کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں سرکاری سکیموں کی برقت تکمیل ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

Facebook Comments
Share Button