GB News

دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

Share Button

راولپنڈی: باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی زخمی دہشت گرد افغانستان بھی فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سمیت دیگرعلاقوں میں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے، سرحد پر افغان حکومت کا کنٹرول نہ ہونے سے دہشت گرد حملے میں آسانی ہوتی ہے۔

Facebook Comments
Share Button