تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

حکومت کا عراق میں بڑا حصہ داعش سے خالی کروانے کا دعویٰ

Share Button

بغداد:عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ انبار صوبے کے مغربی صحرا میں 14 ہزار مربع کلو میٹر کا رقبہ داعشتنظیم سے کلیئر کرا لیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کے شام کی سرحد تک پہنچنے کے بعد عراقی فورسز نے اپنی سرزمین سے اس شدت پسند تنظیم کے عسکری وجود کا خاتمہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق العبادی نے بغداد میں اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 100 برس سے کوئیحکومت بھی شام کے ساتھ سرحد پر مکمل طور پر پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ عراقی وزیراعظم کا اشارہ دور دراز صحرائی علاقے کی جانب تھا۔انبار صوبے کا رقبہ 1.38 لاکھ مربع کلو میٹر ہے جس میں اکثر صحرائی علاقے ہیں۔ یہ صوبہ عراق کے مجموعی رقبے کا ایک تہائی ہے۔العبادی نے باور کرایا کہ آزاد کرائے جانے والے علاقوں کے بڑے حصے میں نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی ہو چکی ہے۔
داعش کے غالب آنے کے بعد سے تقریبا 40 لاکھ عراقیوں نے اپنے گھر بار کو چھوڑا۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں نصف سے زیادہ لوگ اپنے علاقوں کو لوٹ آئے ہیں جن کو داعش تنظیم سے آزاد کرایا گیا تھا۔گزشتہ تین برسوں سے جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں داعش تنظیم اس اراضی سے ہاتھ دھو بیٹھی جس پر اس نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس اراضی کا رقبہ عراق کے کل رقبے کے ایک تہائی کے برابر تھا۔ عراقی فورسز کو آپریشن میں امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی بھرپور سپورٹ حاصل تھی۔

Facebook Comments
Share Button