تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

عوام کو سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، چیف جج چیف کورٹ

Share Button

چیف کور ٹ گلگت بلتستا ن کے چیف جج جسٹس وزیر شکیل احمد اور جج علی بیگ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ گور نرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے چیف کورٹ کے چیف جج جسٹس وزیر شکیل سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔بعد ازاں چیف جج جسٹس وزیر شکیل احمد نے چیف کورٹ کے جج علی بیگ سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ گورنر سیکریٹر یٹ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ‘ چیف سیکریٹری ‘ صوبائی وزراء ‘ ججز اور سیکریٹریز سمیت دیگر حکام موجود تھے ۔واضح رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی ریٹائرڈ منٹ کے بعد جسٹس وزیر شکیل احمد قائمقام چیف جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے وزیر اعظم پاکستان نے جسٹس وزیر شکیل احمد کو چیف کورٹ کا مستقل چیف جج بنانے کی منظوری دی ۔ چیف کورٹ میں ہی جج کی خالی سیٹ پرسینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی بیگ کو چیف کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ۔اس سلسلے میںحلف براداری کی تقریب گورنر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر چیف جج چیف کورٹ وزیر شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ سمیت ماتحت عدالتیںدرست سمیت پر کام کر رہی ہے ان سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو سستا انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے ماتحت عدالتوں میں خالی ججوں کی آسامیوں کو میرٹ کے مطابق جلد پر کیا جائے گا۔ تاکہ عوام کو سستا انصا ف کی فراہمی میں کوئی دشواری پید انہ ہو۔ حلف برداری کے سلسلے میں پر وقار تقریب جی بی گورنر سکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ تقریب میں گورنر جی بی ،وزیر اعلیٰ ،جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی جاوید اقبال ،جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز ،جسٹس محمد عمر ،چیف سکریٹری رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت الرحمن ، اسحاق احمد ،غلام عباس چوپا، منہاس حسین تمام ایڈیشنل و سول ججز وکلاء سیاسی و سماجی شخصیات سمیت آرمی کے آفسران سکریٹری قانون رحیم گل نے شرکت کی ۔ تفصیلا ت کے مطابق مذکورہ بالا آسامیوں پر تقریوں کی منظوری وزیراعظم پاکستان نے بطور جی بی کونسل دیدی تھی۔ جس کی روشنی میں 28 نومبر 2017 کو جی بی کونسل نے نوٹفکیشن جاری کردی تھی ۔جس کے تحت گزشتہ روز دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لی۔

Facebook Comments
Share Button