تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا لڑکی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھی کیسے ہراساں کر سکتا تھا؟ حلفیہ کہتا ہوں کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا-جمائما کا شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہنے والے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے عالیشان گھر کی تصاویر شئیر کر دیں-مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں-گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا-اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا-اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ-لوک ورثہ فیسٹیول2نومبر کوشکر پڑیاں میں شروع ہوگا-شلپا شندے نے ریب سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں شوبز میں ریپ یا زبردستی نہیں بلکہ سب ... مزید-اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-میںہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

GB News

ایران نے چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا

Share Button

تہران(آئی این پی)ایر ان کے صدر حسن روحانی نے چابہار میں شہید بہشتی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ مصنوعات اور سامان کی درآمد و بر آمد سالانہ ڈھائی ملین ٹن سے ساڑھے آٹھ ملین ٹن تک بڑھ جائیگی، چابہار بندرگاہ اپنی اہم بین الاقوامی تجارتی اورجغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے شمال ،جنوب کوریڈور کو بحر اوقیانوس کے نزدیک ترین مساحت میں تبدیل کر سکتی ہے ،ریلوے لائن کے منسلک ہونے سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔ اتوار کو ایران کے صدر حسن روحانینے 17 غیر ملکی اعلی حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں چابہار میں شہید بہشتی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے افتتاحی تقریب میں شمال،جنوبی کوریڈور کو علاقے اور دنیا کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ اپنی اہم بین الاقوامی تجارتی اورجغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے شمال ،جنوب کوریڈور کو بحر اوقیانوس کے نزدیک ترین مساحت میں تبدیل کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نیچابہار میں شہید بہشتی بندرگاہ اقتصادی حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ کم وقت میں مناسب قیمت پر ھمسایہ ممالک کو مصنوعات اور اشیا کی ترسیل ہو گی۔ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے مشرق میں واقعہمسایہ ممالک جیسے افغانستان اور وسطی ایشیا کے شمال میں بسنے والے ممالک شمال،جنوب اور ایران کے جنوبی کوریڈورکی وجہ سے بحر اوقیانوس سے متصل ہو سکیں گے اور یہ امر ایران اور شمال مشرقی ممالک حتی یورپ کے ساتھ ایران کے روابط کے فروغ کا باعث بنے گا۔

 

Facebook Comments
Share Button